گرمی کی شدت میں اضافہ، سکولوں میں لوڈشیڈنگ سے طلبا نڈھال،بچوں نے جلد چھٹیوں کا مطالبہ کردیا۔گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث طلبا کو بھی سکول آنے جانے میں مشکلات بڑھنے لگیں۔گھنٹوں گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے بھی سکولوں میں طلبا نڈھال ہیں اور ان کے لیے پیپر دینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔طلبا کا کہنا ہے کہ گرمی کے باعث سکول آنا جانا مشکل ہے،جلد چھٹیاں دی جائیں۔